جھانسی،6اگست؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)بھارتی جنتا پارٹی(بی جے پی)نے اترپردیش میں حکمراں سماج وادی پارٹی(ایس پی)پر صوبے میں منصوبہ بند طریقے سے کشیدگی پیدا کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پارٹی کارکنوں کا عوام کی توقعات پرکھرااترنے کی اپیل کی۔مرکزی وزیرکلراج مشرانے بی جے پی کی صوبائی ورکنگ کمیٹی کے دو روزہ اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی حکومت منصوبہ بند طریقے سے ریاست میں کشیدگی پیدا کر رہی ہے،ریاست کی عوام اس سے تنگ آ گئی ہے اور اب وہ تبدیلی چاہتی ہے۔بی جے پی ہی اسے اختیار دے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی عوام اچھا انتظامیہ چاہتی ہے لیکن جن لوگوں پر سیکورٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری ہے، و ہی ظلم کر رہے ہیں،ہر طرف افراتفری ہے،عوام کو جس متبادل کی تلاش ہے، وہ بی جے پی دے سکتی ہے،کارکنوں کو بوتھ سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنے پر توجہ دے گا۔مرکزی چھوٹے اور درمیانہ صنعت وزیرنے مرکز کی نریندر مودی حکومت کے کاموں کا ذکر کرتے ہوئے بی ایس پی اور ایس پی حکومت کے عوام مخالف افعال کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔مشرا نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت دلتوں، کسانوں اور غریبوں کے مفاد کے لیے کام کر رہی ہے، وہیں اترپردیش حکومت ضرورت مند لوگوں کو مالی امداد تک تقسیم نہیں کر پا رہی ہے۔بندیل کھنڈ کی بدحالی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اس علاقے میں اور صنعتی یونٹس قائم کرنے کی تجویز لائے گی۔